بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ27 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کو حادثہ جودھ پور میں پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا۔

ایک اور بھارتی طیارہ زمین پر، انڈین ائیر فورس کا لڑاکا طیارہ جودھ پور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کے مشن پر تھا کہ سیروہی کے علاقے میں حادثہ پیش آ گیا، طیارے کو زمین پر گرتے ہی آگ لگ گئی جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

 بھارتی مگ 29 طیارہ اڑانے والا پائلٹ زندہ بچ گیا، کھلے میدان میں طیارہ گرنے کے سبب کوئی جانی نققصان نہیں ہوا

یاد رہے کہ بھارتی ائیر فورس کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر بڈگام میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 6 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے بعد ازاں رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے پاکستانی طیارہ سمجھ کر اپنے ہی ہیلی کاپٹر پر میزائل فائر کیا تھا

 گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 8 طیارے تباہ ہو چکے ہیں، خطے کی چودھراہٹ کا خواب دیکھنے والا بھارت رقم نہ ہونے کے سبب اپنے بوسیدہ جنگی سازو سامان خصوصا طیارے تبدیل کرنے سے ہی عاجز ہے۔ روز بروز ہونے والے حادثات میں اموات کے سبب بھارتی فوجیوں کے اہلخانہ مودی حکومت کے خلاف بار بار صدائے احتجاج بلند کرتے نظر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے