بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر جان سے گیا، ورثاء کہتے ہیں نور الامین کو قتل کیا گیا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیارے کا جسد خاکی جلد از جلد پاکستان لایا جائے۔

65 سالہ نور الامین پیشے سے ماہی گیر تھے، تینوں بیٹیوں کی شادی کے بعد اکلوتے بیٹے کی بھی دھوم دھام سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر ستمبر 2017 میں ایک روز شکار کے لیے سمندر پر گئے اور بھارتی سیکیورٹی فورس نے گرفتار کر لیا۔

دو سال تک بھارت کی قید میں رہنے کے بعد رواں ماہ اچانک ان کی موت کی اطلاع نے گھر والوں پر بجلی گرا دی، نور الاامین صحت مند تھے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ نو ر الامین کو بھارتی جیل میں قتل کیا گیا۔

ورثاء نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ نور الامین کے جسد خاکی کو جلد از جلد پاکستان لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے