سپاہی کی شناخت 35 سالہ لائس نائیک دیپنک توانگ کے نام سے ہوئی ہے، دھماکہ سلنڈر کا ہوا ، پولیس

مقبوضہ کشمیر : قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں زور دار دھماکے میں ایک سپاہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کے جنگلوٹ آرمی کیمپ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے سپاہی کی شناخت 35 سالہ لائس نائیک دیپنک توانگ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بری طرح جھلس جانے والے سپاہی کو آرمی اسپتال بھیج دیا گیا قابض بھارتی فوج کی جانب سے حادثے پر کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے تاہم قابض بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کٹھواہ میں واقع جنگلوٹ آرمی کیمپ میں ہونے والا دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ دوسری جانب ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر خود کش کار بمبار حملے میں 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد کشمیریوں کے لئے زمین مزید تنگ کردی گئی ہے، وادی بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور حریت رہنماؤں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اسیر یا نظر بند کردیا گیا ہے، خوف زدہ قابض بھارتی فوج بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے