مقبوضہ کشمیر : کولگام فرصل یاری پورہ علاقے میں مجاہدین اور قابض بھارتی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور اسکے ساتھ ہی یہاں قابض بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ واقعہ کے فوراً بعد علاقے میں انٹر نیٹ سہولیات منقطع کردی گئیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر ضلع کولگام ہیڈ کوارٹر سے قریب 15 کلو میٹر دور فرصل یاری پورہ کے نزدیک ٹینگہ بل کجر نامی گاؤں سے شام پانچ بجے قابض بھارتی دہشت گرد فوج کی ایک گشتی پارٹی جارہی تھی جس پر مجاہدین نے گھات لگا کر حملہ کیا۔اس موقعہ پر طرفین میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے ساتھ ہی قابض بھارتی فورسز نے مزید نفری طلب کر کے گاؤں کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران نوجوان گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے قابض بھارتی ملیٹینٹ فورسز کو محاصرہ کرنے سے روکا جس کے بعد طرفین میں جم کر جھڑپیں ہوئیں جو رات دیر گئے تک جاری رہیں۔لوگوں نے بتایا کہ علاقے کو پہلے محاصرہ میں نہیں لیا گیا تھا،بلکہ قابض بھارتی فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی پر مجاہدین نے حملہ کیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ یہ افواہ پھیلی تھی کہ شاید ایک مجاہد شہید ہوا ہے لیکن اسکی لاش بر آمد نہیں کی جاسکی۔مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ یہ گاؤں زیادہ بڑا نہیں ہے جس کے چاروں طرف دھان کے کھیت ہیں اور سفیدے کی گھنی نرسریاں قائم ہیں جس کی وجہ سے قابض بھارتی فورسز کو تلاشی لینے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ جھڑپ ہونے کیساتھ ہی علاقے میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی اور قابض بھارتی فورسز کی اضافی تعداد یہاں لائی گئی۔رات دیر گئے تک نوجوان شدید پتھراؤ کررہے تھے جنہیں منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور پیلٹ کا استعمال کیا جارہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے