المناک اطلاع ملی ہےکہ نیوزی لینڈ کےشہر  کرائسٹ چرچ  میں دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران حملے کے سلسلے میں 49 مسلمان نمازی شہید جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

امارت اسلامیہ اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔بےگناہ نمازیوں پر حملہ نفرت بھری اور ناقابل معافی عمل ہے۔

ہم شہداء کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔شہداء کے لیے جنت اور زخمیوں کے لیے فی الفور شفاء کی التجاء کرتے ہیں۔

ہم اس دلخراش اطلاع کو اس حال میں سن رہے ہیں ، کہ ہمارے ملک میں بھی امریکی استعمار اور کابل انتظامیہ کے لاسہ لیسوں کی جانب سے روزانہ مساجد اور عوام کے  گھروں پر بمباری کی جاتی ہے اور  متعدد شہری اپنی زندگی سے محروم ہورہے ہیں۔

ہم نیوزی لینڈ حکومت سے  مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح اعمال کے دہرانے کا سدباب کریں ، اس میں ملوث افراد شدید تحقیقات کریں، تاکہ اس وحشت کی جڑیں ڈھونڈنے کے بعد حملہ آور کو سخت ترین سزا دی جائے۔

امارت اسلامیہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے