چین اس سے قبل بھی تین بار مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش ناکام بنا چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل میں آج اہم اجلاس شیڈول تھا لیکن چین نے مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد رکوا دی ہے۔ فرانس برطانیہ اور امریکا نے مولانا مسعود اظہر کیخلاف قرارداد پیش کی تھی۔

اس سے قبل ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا کہ چین نے ہر بار سلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ چین متعلقہ پارٹیوں کے ساتھ مل کر ذمہ دار کردار ادا کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق چین اپنا موقع کئی بار دے چکا ہے۔ دیرپا نتائج کے لیے ذمہ دار اور سنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ چین اس سے پہلے 3 بار مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش ناکام بنا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے