امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند کے گرشک، ناوہ، مارجہ ونادعلی اضلاع میں فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے رات بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع گرشک کے سیدان ونہر سراج کے علاقے کے یخچال کے مقام پر واقع چوکیوں پر ہلکے وبھاری ہتھیاروں اور لیزر گن حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 اہم چوکیاں فتح، 2 ٹینک تباہ، 14 اہلکار ہلاک ہونے کے علاوہ مجاہدین نے 2 ہیوی مشن گن، 2 راکٹ لانچر، ایک کارمولی بندوق سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد زخمی ہوا۔

ضلع ناوہ سے اطلاع ملی ہے کہ پیر کے رات بارہ بجے کے لگ بھگ ٹانگان گودر کے علاقے میں واقع سنگور جنگجوؤں کی 2 چوکیوں پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے 14 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

جہادی ذرائع نے ضلع نادعلی سے اطلاع دی کہ اتوار کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ صادق ہاؤس کے قریب اور ھزارگان کے علاقے میں فوجیوں پر سنائپر گن حملہ ہوا، جس سے 3 اہلکار ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہوا۔

ذرائع نے ضلع مارجہ سے کہا کہ اتوار کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ کمیپ کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر اسی نوعیت کا حملہ ہوا، جس سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے