اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے جنگی جرائم سے انسانوں کے ساتھ نباتات اور جمادات بھی محفوظ نہیں۔ صہیونی ریاست کا فلسطینی قوم کے خلاف جرائم کے تسلسل پر اصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن فلسطینی قوم کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔  حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کو دشمن کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام وسائل کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

ذریعے  کے مطابق حماس نے فلسطینی نوجوان سلامہ کعابنہ کی اریحا میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں شہادت کو ایک نیا جنگی جرم قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو فلسطینی قوم کے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دشمن کو فلسطینی قوم کے خلاف ایک ایک جرم کا حساب دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے اریحا میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی  پرگولیاں مار کر اسے شہید کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے