امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے غزنی اور پکتیکا صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر کے منگور گاؤں اور ضلع واغظ کے مرداد قلعہ، ضلع قرہ باغ کے باران گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے شب خون مارکر وحشت وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرداد قلعہ اور بدری کے علاقوں میں ایک مسجد، دس دکانوں، 13 مکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ علاقے کے امام کو 3 شاگردوں سمیت حراست میں لیا، جب کہ باران قلعہ کے علاقے میں عبدالبصیر کے مکان پر شدید بمباری کرکے اسے تباہ کردیا اور متعدد گھروں کے دروازوں کو بموں سے تباہ کردیے۔ اسی طرح وحشت کے دوران 2 افراد کو شہید جب کہ ایک کو حراست میں لیا، البتہ منگور گاؤں میں وحشی فوجیں موجود ہیں۔
دریں اثناء صوبہ پکتیکا ضلع برمل کے رخہ کے مقام پر جارح صلیبی وکٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر 4 مکانوں کو تبا اور 8 نہتے افراد شیرخان، رائف، غافر، زاہداللہ، محمد رسول، محمد روشن، سرور اور محمد زمان کو نہایت سفاکیت سے شہید کردیے