لاہور اور ملتان کے علاوہ ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا گیا۔پاکستان میں ہوابازی کے نگراں ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ہوائی فضائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث تین روز قبل سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے جسے گزشتہ روز جزوی بحال کیا گیا تھا تاہم ہفتے کے روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے  آپریشن معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صورتحال کے پیش نظر لاہور اور ملتان کے فضائی اڈوں کو 4 مارچ کو دن ایک بجے کھولا جائے گا جب تک لاہور جانے والے مسافروں کو اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس بھیجا جارہا ہے۔پشاور ائیرپورٹ حکام نے کہا  کہ باچا خان ایئر پورٹ پر پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں جہاں سے آج دبئی،کراچی اور ریاض کے لیے بھی پروازیں روانہ ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے