طالبان نے افغان فوج کے ملٹری بیس پر حملہ کردیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9حملہ آور 6 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق گورنر آفس نے بھی کردی۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے سہراب کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 خودکش بمبار اور 6دیگر حملہ آور مارے گئے۔ افغان میڈیا نے بتایا کہ 27حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ طلوع ٹی وی کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 21 تھی۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ حملے میں مارے جانے والے تمام افراد افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں جبکہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے امریکی ائربیس کو نشانہ بنایا جس میں 24 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوبٹلر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ بہادر افغان فورسز نے عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ۔افغان میڈیا کیمطابق 48فوجیوں سمیت57ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوبٹلر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ بہادر افغان فورسز نے عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا دیا کور ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بیان کیا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ہلمند صوبے کے شوراب کیمپ میں 215 میوند کور پر حملہ کیا افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاؤنی پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 12 تھی جن میں سے 4 کو مارا جا چکا ہے افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوبٹلر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ بہادر افغان فورسز نے عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا دیا افغان فورسز افغانستان کے عوام کیلئے لڑ رہی ہیں دوسری جانب افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے الخندق آپریشن کے تحت امریکی فوجی اڈے پر کارروائی کی ہے جس میں 24 امریکی فوجی ہلاک اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے طالبان نے افغان آفیشلز کی جانب سے جھڑپ ختم ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ابھی تک ان کے حملہ آور موقع پر ہی موجود ہیں یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب ایک روز بعد طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے