مملکت قطر کے دارالحکومت دوحا شہر میں امارت اسلامیہ کی مذاکراتی ٹیم اور امریکی فریق کے درمیان گفتگو کے سلسلے میں منگل اور بدھ کے روز دوپہر تک بیرونی افواج کے انخلا پر واضح اور گہری بحث ہوئی اور بدھ کے روز دوپہر کے بعد اس موضوع پر بات چیت ہوئی کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کی جائیگی،اجلاس کا اختتام بدھ کےروز مغرب کے وقت ہوا۔ آج اورکل (جمعرات اور جمعہ) دونوں مذاکراتی ٹیم آپس میں مشورہ کرینگے  اور تیسرے دن کے اجلاس کے لیے آمادگی کرینگے۔آئندہ اجلاس دو دن کے بعد سنیچر کےروز ہوگا۔

دوسری جانب امارت اسلامیہ کے سیاسی نائب جناب ملا الحاج عبدالغنی برادر اخوند نے مملکت قطر کے نائب وزیراعظم  اور وزیرخارجہ جناب محمد عبدالرحمن الثانی، سلامتی امور کےمشیر جناب محمد المسند، امریکی وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں استعماری افواج کے کمانڈر جنرل سکاٹ میلر سے ملاقات کی۔ مذکورہ ملاقاتوں میں مذاکرات کے جاری سلسلے اور افغانستان سے تمام بیرونی افواج کے انخلا پر گفتگو ہوئی۔ جناب ملا برادر اخوند نے بیرونی افواج کے انخلا اور افغانستان میں آئندہ تبدیلیوں کے متعلق امارت اسلامیہ کے مؤقف کو بیان کیا اور کہا کہ ہم مذاکرات کے موجودہ سلسلے اور افغانستان میں امن وامان اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے وفادار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے