پاکستان کی جانب سے بھارت کو آج صبح وہ سرپرائز دیا گیا جس کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گذشتہ روز ہی اپنی پریس کانفرنس میں بتا دیا تھا۔ 27 فروری 2019ء تو جیسے بھارتی فوج کے لیے قیامت کا دن ثابت ہوا۔ آج کے دن بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر بھارت کے 8 افسران ہلاک جبکہ دو بھارتی فوجیپاکستان کی حراست میں آ گئے اور جنگی قیدی بن گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان زیر حراست بھارتی پائلٹس سے مزید تحقیقات کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے زخمی ہونے والے ایک پائلٹ کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کر دیا جبکہ دوسرا پائلٹ پاک فوج کی حراست میں ہے۔
کچھ دیر قبل زخمی بھارتی پائلٹ کی پاک فوج کی زیر حراست ہونے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں۔
میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں۔ میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے۔ میرا سروس نمبر 27981 ہے ۔ میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میں آپ کو زیادہ معلومات نہیں دے سکتا۔