میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے 70 سال آپ کو دیکھا، آپ کیلئے ہی صلاحیتیں حاصل کیں، بھارت جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے، دفاع کا حق رکھتے ہیں، اس بار فوجی ردعمل بھی مختلف ہوگا، بھارت پاک فوج کو کوئی سرپرائز نہیں دے سکتا، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیری نوجوان نے بھارتی فورسز کو نشانہ بنایا، پاکستان نے اس بار جواب دینے کیلئے تھوڑا وقت لیا، پاکستان نے اپنے طور پر واقعہ کی تحقیقات کیں، تحقیق کے بعد وزیراعظم نے پلوامہ واقعہ پر جواب دیا۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان کی آزادی کو آج تک تسلیم نہیں کرسکا، اصل دہشتگردی بھارت نے کی جب مکتی بانی کے ذریعے حالات بگاڑے، مکتی باہنی کے کردار کو خود بھارتی وزیراعظم نے تسلیم کیا، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کیخلاف سازشیں، دہشتگردی کی، 65 کی جنگ کے ہمارے ملک پر اثرات مرتب ہوئے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا پاکستان میں جب بھی کوئی ایونٹ ہو بھارت میں ایسا واقعہ ہو جاتا ہے، بھارت نے اپنی ناکامیوں کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دی، ملک میں 8 اہم ایونٹس ہو رہے تھے، سعودی ولی عہد دورہ پاکستان پر تھے، کانفرنس ہو رہی تھی، پاکستان میں پی ایس ایل میچز ہونے ہیں، کرتارپور راہداری کی ڈویلپمنٹ پر ایک میٹنگ ہونی تھی۔ انہوں نے کہا کلبھوشن کی صورت میں بھارتی دہشتگردی کا ثبوت موجود ہے، کلبھوشن کیس کی سماعت کے وقت ایسا واقعہ ہوا، مقامی گاڑی کے ذریعے پلوامہ میں حملہ کیا گیا، پلوامہ کا حملہ آور بھی مقامی کشمیری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے