قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو کالعدم قرار دینے کی منظوری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور صوبوں کو بھی پلان کے تمام نکات پر موثر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کی جانب سے نئی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور ایکشن ہو گا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی کالعدم تنظیم کو ملک میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیشنل ایکشن پلان پر ہر ہفتے رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے