جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن پر پابندی عائد کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی دباؤ پر کئے جانے سے اس فیصلہ سے تحریک آزادی کشمیر کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ کشمیروں کے حق میں مضبوط آواز بلند کرنے کے جرم میں جماعۃ الدعوۃ پر پابندی لگائی گئ ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃاور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پہلے بھی بھارتی مطالبہ پر پابندی لگائی گئیں لیکن پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں واضح طور پر قرار دیا کہ جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن دونوں پر امن جماعتیں ہیں اور انہیں ملک میں رفاہی ، فلاحی اور دعوتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ یحییٰ مجاہد نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے پہلے بھی بیرونی دباؤپر لگائی گئ پابندیوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کیا اب بھی عدالت جائیں گے اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اس وقت زبردست عروج پر ہے اور پوری کشمیر ی پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے