الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی، لوگر اور پکتیا صوبوں میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز دوپہر کےوقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے شہباز اور ضلع شلگر کے عاشق وال اور چغارو کے علاقوں میں ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لیس مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جو مغرب تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں 3 بکتربند ٹینک اور 8 بڑی گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 20 سیکورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ پکتیا کے صدرمقام گردیز شہر کے چھاؤنی کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں پر حملہ کیا، جس میں 6 شرپسند مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب  صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے مرکز کے سامنے واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین کے حملے کے دوران 2 شرپسند ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی زخمی ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے