کلبھوشن یادیو کیس کی عالمی عدالت میں سماعت جاری، پاکستانی وکیل خاور قریشی کے جاندار دلائل سن کر بھارتی وکیل سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

خاور قریشی کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں جاندار دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے شہریت کا اعتراف نہیں کیا تو قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسا؟ نیوی کمانڈر نے مسلم شناخت والا پاسپورٹ کیوں رکھا؟ سینتالیس سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا بیان ناقابل فہم، ہمپٹی ڈمپٹی کی طرح بھارت بھی دیوار پر بیٹھا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی کی طویل فہرست ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز کئی اہم سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔ کلبھوشن یادیو پر بھارتی موقف مضحکہ خیز ہے۔ ماضی میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکا ہوں۔ بھارت پاکستان کے سوال کا جواب دینے سے تحریری انکار کر چکا ہوں۔

خاور قریشی نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ بھارت کے پاس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے متعلق کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ بھارت نے پاکستان کو آج تک کلبھوشن یادیو کا اصل پاسپورٹ نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا موقف ہے کلبھوشن یادیو ریٹائرڈ افسر تھا لیکن اس کی شہریت سے تاحال واضح نہیں کیا گیا۔ بھارت نے نہیں بتایا وہ حسین مبارک پٹیل ہے یا کلبھوشن یادیو؟ جب ایک شخص کی شناخت مصدقہ نہیں تو قونصلر رسائی کیسی؟

پاکستانی وکیل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارت نے کیا تحقیقات کیں؟ ان کے پاس مسلم نام کا پاسپورٹ کیوں تھا؟ کلبھوشن کو ایران سے اغوا کرنے کے الزام کا کیا ثبوت ہے؟ ایران سے پاکستان کے درمیان 9 گھنٹے سفر کا کیا ثبوت ہے؟

انہوں نے جاندار دلائل دیتے ہوئے کہا بھارت نے کلبھوشن کی شہریت کا اعتراف نہیں کیا، بھارت قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسے کر سکتا ہے؟

خاور قریشی نے بھارتی صحافی کیرن تھاپر اور پروین سوامی کی رپورٹس کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق 3 بھارتی صحافیوں کی رپورٹس سامنے ہیں۔ کلبھوشن یادیو نے مسلم پاسپورٹ رکھا ہوا تھا۔ بھارت کلبھوشن کے پاسپورٹ کی وضاحت نہیں کر سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاسپورٹ سسٹم میں جعلسازی فوری پکڑی جا سکتی ہے۔ کلبھوشن کے پاسپورٹ سے متعلق برطانوی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے