پیر اور منگل کی درمیانی شب رات گئے جارح امریکی  فوجوں نے کٹھ پتلی کمانڈو کے ہمراہ صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے بدراب کے علاقے میں واقع ملکی سطح پر تصوف اور طریقت کے سب سے بڑے مدرسے حمیدالمدارس پر چھاپہ مار کر مدرسے اور وہاں موجود سینکڑوں قرآن کریم اور دینی کتب کے نسخوں کو نذرآتش کردیے اور اس کے ساتھ مدرسے کے مہتمم جان آغا کے مکان اور بازار کے  بیشتر دکانوں کو لوٹنے کے بعد تباہ  کردیے۔

واضح رہے کہ مدرسہ حمیدالمدارس فخرالمشائخ میاں گل آغاجان کا مدرسہ ہے،جس کی بنیاد سو سال پہلے رکھی گئی تھی اور ہزاروں علماء کرام مذکورہ مدرسے فیض علم حاصل کرچکے ہیں۔

دریں اثناء جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ میدان ضلع چک کے السنگ درہ کے لک خیل گاؤں پر شب خون مارا اور متعدد مکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ شدید سردی کی حالت میں بچوں اور خواتین کو باہر بھٹائے اور ساتھ ہی 3 موٹرسائیکلوں کو نذرآتش اور جنت گل کی دکان کو بھی نذرآتش کردیا۔

دوسری جانب پیر اور منگل کی درمیانی شب رات گئے صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے ٹٹنگ کے میاں گان گاؤں پر ہلہ بول دیا، متعدد مکانوں کے دروازوں کو تباہ اور قیمتی اجناس لوٹنے کے علاوہ 3 افراد کو شہید جب کہ 5 کو زخمی کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے