طالبان اورامریکاکےدرمیان اسلام آباد میں ہونےوالےمذاکرات ملتوی کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18پیر کو اسلام آباد میں متوقع تھا اور اس سلسلے میں امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد اٹھارہ فروری کو تین روزہ دورے پر پاکستان آنا تھا اور افغان طالبان سے مذاکرات کرنا تھے ۔
تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ طالبان اورامریکاکےدرمیان کل ہونےوالےمذاکرات ملتوی ہو چکے ہیں۔طالبان کا وفد آج اسلام آباد نہیں پہنچے گا اور زلمےخلیل زادکل پاکستان نہیں آئیں گے۔ یاد رہے کہ17اور 18دسمبر 2018ء کو متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سعودی حکام کا وفد بھی شریک تھا جس میں پاکستان نے سہولت کاری کا کر دار ادا کیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق امکان ہے افغان طالبان کا وفد امریکی حکام سے مذاکرات سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کریگا ۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات میں دوطرفہ تحفظات کا حل تجویز کیا جائیگا، مذاکرات کی پیشرفت کے تحت مذاکرات کا آئندہ دور 25 فروری کو دوحہ میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے زلمے خیل زاد کا دورہ پاکستان 18-20 فروری تک ہوگا۔اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہاگیاکہ امریکی حکام اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18فروری کو اسلام آباد شروع ہوگا بعدازاں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے بھی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی تھی کہ افغان طالبا ن اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے