امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے غزنی، ننگرہار،میدان اور پکتیا صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب رات گئے جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے تاسن گاؤں پر چھاپہ مارکر گاؤں کے مسجد اور 6 مکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ 2 افراد کو بھی حراست میں لیے۔
دریں اثناء صوبہ ننگرہار کے لعل پور اور حصارک اضلاع کے چکنور اور میاں صاحب کے علاقوں پر جارح صلیبی وکٹھ پتلی کمانڈو نے شب خون مارا اور پانچ افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ ایک گاڑی کو بھی نذرآتش کردی۔
دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ پکتیا ضلع زازئی آریوب کے گل غونڈی گاؤں پر چھاپہ مارا متعدد گھروں کو تباہ کرنے کے علاوہ 2 مقامی افراد کو بھی حراست میں لیے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع نرخ کے اندڑ گاؤں پر وحشی امریکی درندوں اور کٹھ پتلی کمانڈو نے شب خون مارا،عوام پر تشدد اور گھروں کی تلاشی لینے کے علاوہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔