سرینگر ترجمان اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر نے گزشتہ روز کاکہ پورہ پلوامہ کے ایک ٹیوشن سنٹر میں ہوئے پر اسرار بم دھماکے کے دوران شدید زخمی ہوئے طالب علم جو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،کی ہسپتال جاکر عیادت کی ۔ ترجمان اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر نے ان معصوم طلباء کی خیر و عافیت اور صحت کے بارے معالجین سے تفصیلات معلوم کیں اور ان کی فوری صحت یابی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں ۔ترجمان اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کی ہدایت پر تنظیم آزادی ارکان کا ایک وفد نے برزلہ ہسپتال جاکر زخمی ہوئے طالب علموں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ اسلامی تنظیم آزادی کی جانب سے بھر پور یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس دوران اسلامی تنظیم آزادی نے بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں زیر تربیت کشمیری طلباء پر چند شر پسند اور فرقہ پرست عناصر کی جانب سے جان لیوا حملہ اور انہیں شدید زخمی کئے جانے کی مذمت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے