مقبوضہ کشمیر :ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں نیشنل ہائے وے پر قابض بھارتی فوج کے قافلے پر مجاہدین کی جانب سے فدائی حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد بھارتی فوج زخمی اور ہلاک ہوچکے ہیں ذرائع  کے مطابق  ضلع پلوامہ میں آج جیشِ محمد ؐ کے افضل گرو شہیدؒ سکواڈ سے تعلق رکھنے والے ایک فدائی مجاہد عادل احمد عرف وقاص کمانڈو نے بارودی مواد کے ذریعے قابض بھارتی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا ۔

بارودی دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز سری نگر تک سنی گئی جس کے نتیجے میں  متعدد گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے ہیں ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں قابض بھارتی فوج کے 18 اہلکار ہلاک جبکہ 44 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

فدائی حملے کے بعد نیشنل ہائی وے کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ قابض بھارتی فوج کی گاڑیوں کو اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو اٹھاتے دیکھا گیا ہے ۔44 شدید زخمی بھارتی فوجیوں کو بادامی باغ بیس ملٹری ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔

  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے