اقراٰء تحفظ تعلیم آرگنا ئزیشن کی ضلع پشاور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اقراء روضتہ الاطفال العالمی سکول شاد باغ کالونی یکہ توت میں منعقد ہوئی تقریب میں اقراء سکول اور دیگر سکول کے پرنسپلز ،مالکان اور دیگر تعلیم اداروں سے منسلک حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی گل نبی صاحب صوبائی منتظم اقراء تحفظ آرگنائزیشن تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس آر اے اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں ہم ان غلط فہمیوں کو دور کریں گئے اور اداروں کو مستحکم بنانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے ،۔ حلف برداری کی تقریب سے ضلع پشاور کے صدر قاری امجد حسین نے کہا کہ اقراء ادارے نا صرف دینی تعلیم دیتے ہیں بلکہ عصری تعلیم میں بھی ان کا کردار عیاں ہے ۔ حلف برداری کی تقریب میں 12 افراد کی کابینہ نے حلف اٹھایا ۔ قاری امجد حسین صدر ،قاری زردادخان خلیل جنرل سیکرٹری، قاری نصیر معاویہ سنیئر نائب صدر، محمد آصف اللہ جنرل ڈپٹی سیکرٹری، مفتی شریف اللہ نائب صدر، مولانا قاری شمس الرحمان نائب صدر، قاری شفیق نائب صدر ، دل مراد عاجز نائب صدر، قاری ادینہ محمد فنانس سیکرٹری ، خادم اللہ انفارمیشن سیکرٹری ، مولانا قاری شکیل احمد آفس سیکرٹری نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا ۔ منتخب کابینہ نے اس عظم کا ارادہ کہ ہم تنظیم اور اداروں کے اعتماد پر پورا اتریں گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے