سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں جوزجان،کابل، میدان، غزنی، ننگرہار،قندوز اور لغمان صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق اتوار کےروز صبح کے وقت صوبہ جوزجان ضلع مردیان کے مرکز میں مجاہدین اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں ایک جنگجو ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوئے اور سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت ضلع درقین کے مرکز میں مجاہدین نے دو جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اسی طرح مذکورہ ضلع کے دینار گاؤں کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو نورمحمد ولد عبدالنظر نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے۔

دوسری جانب اتوار کےروز دوپہر سے قبل صوبہ میدان ضلع جلریز کے زیولات بیس کے قریب حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ نے تین فوجیوں کی جان لی۔

اسی طرح سنیچر کےروز صبح کے وقت صوبہ کابل ضلع قرہ باغ کے کاریز کے علاقے میں مجاہدین نے اینٹلی جنس سروس اہلکار حمیداللہ کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر کے ارزو کے علاقے میں فوجی کاروان پر حملے کے دوران چار فوجی مارے گئے۔

صوبہ ننگرہار سے اطلاع ملی ہےکہ سنیچر کےروز شام کے وقت ضلع مہمنددرہ کے ڈکہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق  سنیچر کےروز مغرب کے وقت صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے اسلام آباد کے علاقے میں جنگجوؤں پر ہونے والے  حملے میں ایک شرپسند زخمی ہوا اور سنیچر کےروز شام کے وقت صدرمقام مہترلام شہر کے بغلی کے علاقے میں واقع فریدون نامی چوکی پر مجاہدین نے دستی بموں اور دیگر   ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں دو جنگجو ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا ۔

دوسری جانب صوبہ قندوز ضلع امام صاحب کے کنجک کے علاقے میں یک ماہ قبل مجاہدین کے حملے میں زخمی ہونے والے سفاک جنگجو کمانڈر اسلامک شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کےروز چل بسے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے