امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے غلامی قبول نہیں عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، اس ملک کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے، غلامی قبول نہیں کریں گے، بھارت کو پیغام دیتا ہوں اس سے آگے نہ جائے، کل بھارتی پائلٹ کو چھوڑ دیں گے۔ پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیراعظم […]

وزیراعظم کا گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں دراندازی کے دوران گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ونگ کماںڈر ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے انڈین پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان لے کہ یہ […]

گرفتار بھارتی پائلٹ جنگی قیدی یا نہیں، پاکستانی حکام کی بیٹھک آج ہوگی

گرفتار بھارتی پائلٹ جنگی قیدی ہے یا نہیں، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستانی حکام کی بیٹھک آج ہوگی، باہمی اور عالمی معاہدوں پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں جنگی قیدیوں کے حوالے سے باہمی اور عالمی معاہدوں کا جائزہ لیا جائے گا، غور و […]

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، جسٹس ایوب مروت ڈرائیور سمیت زخمی

پشاور میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ایوب خان ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب خان ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے […]

بھارتی جارحیت مسافروں پر بھاری، سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند

بھارتی جارحیت کے باعث مسافر اپنی منزلوں سے دور ہوگئے، پاکستان سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند کر دی گئی، جس نے مسافروں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا۔ سرحد پر کشیدگی کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس تا حکم ثانی بند کر دی گئی۔ پاکستان سے ٹرین نے آج صبح 8 بجے بھارت […]

پاکستان کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں، آرمی چیف

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کیمرہ بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران پارلیمانی رہنماؤں کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ […]

پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، کم سے کم جوہری صلاحیت برقرار رکھیں گے

نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، کم سے کم جوہری صلاحیت برقرار رکھیں گے، پاک فوج نے حملے کی صورت میں دفاع کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں، پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں بھارتی دراندازی کے جواب میں پاکستانی ردعمل پر اطمینان […]

پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے، گرفتار بھارتی پائلٹ

بھارتی قیدی ابھی نندن نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے، یری فوج بھی اس طرح کا رویہ اختیار کرے۔ پاکستان میں دراندازی کے دوران گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کا نیا ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں اس نے […]

دو لڑاکا طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا، 8 فوجی افسران ہلاک ، تین فوجی جنگی قیدی بن گئ

 پاکستان کی جانب سے بھارت کو آج صبح وہ سرپرائز دیا گیا جس کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گذشتہ روز ہی اپنی پریس کانفرنس میں بتا دیا تھا۔ 27 فروری 2019ء تو جیسے بھارتی فوج کے لیے قیامت کا دن ثابت ہوا۔ آج کے دن بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر […]

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس، بھارت کیخلاف ردعمل پر اطمینان کا اظہار

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں بھارتی دراندازی کے جواب میں پاکستانی ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل […]