پاک فوج کی جانب سے تمام فوجی افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، سوشل میڈیا پر پاک فوج کے نام سے چلائے جانے والے اکاونٹس کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوجکی جانب سے تمام فوجی افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں تمام فوجی افسران اور اہلکاروں کو خبردار کیا گیا ہے۔ حساس معلومات کے لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر تمام فوجی افسران اور اہلکاروں کو سختی سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر دیں۔ فوجی افسران اور اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود اپنے تمام اکاونٹس ختم کر دیں، جبکہ اپنے اہل خانہ کو بھی فوج سے متعلق کسی قسم کی معلومات سوشل میڈیا پر جاری نہ کرنے کی تلقین کریں۔

جبکہ فوجی افسران اور اہلکار اپنے اہل خانہ کو یہ ہدایت بھی کریں کہ سوشل میڈیا پر موجود پاک فوج کے غیر تصدیق شدہ اکاونٹس کو جوائن کرنے سے گریز کیا جائے۔ جاری نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جاری کردہ احکامات پر 30 جنوری تک عمل کر لیا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کر مرتکب تمام افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب پاک فوج نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے نام سے چلائے جانے والے غیر تصدیق شدہ اکاونٹس کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے متعلقہ شعبے کی جانب سے تمام معلومات اکٹھی کرکے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے