روس نے اسلامی تحریک حماس’ کو فروری کے اوائل میں ماسکو کے دورے کے دعوت دی ہے۔ اس دورے کا اہم موضوع فلسطینیوں کے باہمی اختلافات کو دور کرنے اور مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے میں پیش رفت کرنا ہے۔

اسلامی تحریک  ‘حماس’ کےتعلقات عامہ شعبے کے رکن باسم نعیم نے بتایا کہ روسی وزارت خارجہ مشرقی انسٹیٹیوٹ اسٹڈی سینٹر کی جانب سے ماسکو کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے فلسطین کی بعض دوسری تنظیموں کو بھی ماسکو کے دورے کے دعوت دی ہے تاکہ مصری حکام کی زیرنگرانی فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھایا جاسکے۔ حماس نے روس کی طرف سے ماسکو کے دورے کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اس دورے سے فائدہ اٹھا کر فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی مساعی کو کامیاب بنانے کی کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے