ہمارا مقصد لوگوں کو اُن کے دہلیز پر سہولیات فراہم کرناہے۔ ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور
سوات (پریس ریلیز) ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے اپرسوات مٹہ میں ڈرائیونگ شٹل سروس کا افتتاح کردیا،اس موقع پر ضلعی اپوزیشن لیڈر احمد خان ،تحصیل ناظم عبد اللہ خان ودیگر آفیسر ز بھی موجود تھے،ضلعی پولیس سربراہ نے میڈیاکے نمائیندوں کو انٹرویوں دیتے ہوئے کہا کہ اپرسوات میں ڈرائیونگ شٹل سروس کے افتتاح کامقصد یہاں کے عوام کو سہولت پہنچاناہے،جس سے تحصیل مٹہ،تحصیل خوازہ خیلہ،تحصیل مدین کے عوام مستفید ہونگے۔
ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولت اُن کی دہلیز پر دینا پولیس اپنے لئے اعزازسمجھتے ہیں اور پولیس پوری ایمانداری کے ساتھ ساتھ عوام کے خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مٹہ کے عوام کے لئے مٹہ تھانہ میں ڈرائیونگ شٹل سروس کے قیام سے یہاں کے عوام کو مینگورہ جانا نہیں پڑے گا۔ ہم اس سنٹر کو مزید فعال بنانے کے لئے مزید اقدامات کرینگے۔
ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے کہا کہ ڈرائیونگ شٹل سروس ابتدائی دنوں میں ہفتے میں ایک دن سروس مہیا کریں گے جس سے کالام سے لیکر مٹہ تک تمام تحصیلو ں کے درخواستوں کو پراسس کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کلیرئنس فارم بھی تمام تھانوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، یہ فارم اب اپنے مقامی تھانے سے میسر ہوگی، مقامی تھانے سے ویریفیکیشن کرنے کے بعد مذکورہ فارم پال سنٹر میں جمع کرنے کے بعد پولیس کلیرئنس سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس کلیرئنس سرٹیفیکیٹ فارم کے لئے دور دراز علاقوں سے لوگ پال سنٹر رحیم آباد آتے تھے، وہاں سے فارم لینے کے بعد مختلف مرحلوں کے بعد دوبارہ پال سنٹر جانا پڑتا تھا ، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو سہولت پہنچانے کے لئے کلیرئنس فارم سوات کے تمام پولیس سٹیشنز میں بھجوائے گئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کراتے ہیں کہ پولیس کے جتنے بھی سروسز ہے ان کو عوام کے دہلیز پر مہیا کیا جائے۔اس موقع پر علاقے کے معززین، تاجران برادری، میڈیا کے نمائیندوں نے ڈی پی اُو سوات کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ اداکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے