الخندق آپریشن کے سلسلے میں صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکرگاہ شہر اور سنگین وگرشک اضلاع میں دشمن سے جھڑپیں ہوئیں۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ پانچ روز سے ضلع گرشک کے دہ آدم خان دشت، بند برق اور زمبول اور ضلع سنگین کے شکر شیلہ اور مجید چورنگی کے علاقوں میں کٹھ پتلی فوجیوں، پولیس اہلکاروں، مقامی جنگجوؤں جن کے ساتھ امریکی طیارے بھی ہمراہ تھے جھڑپیں جاری تھیں، جس سے 13 ٹینک تباہ، 61 اہلکار ہلاک، جبکہ 11 مزید زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے 8 مجاہدین 4 بچے شہید، جبکہ 9 مجاہدین زخمی ہوئے۔ تقبلہم اللہ تعالی
صوبائی دار الحکومت لشکرگاہ شہر سے اطلاع ملی ہے کہ اتوار کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ حاجی ظریف گلی کے علاقے میں آپریشن کرنے والے دشمن پر حملہ ہوا، جس سے ٹینک تباہ اور 8 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔