امارت اسلامیہ کی قیادت کے حکم کے مطابق جناب ملا عبدالغنی برادر سیاسی امور میں قیادت کے نائب اور امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

یہ اقدام امریکی فریق کیساتھ  موجودہ مذاکرات کے عمل کو مزید تقویت بخشنے اوراسے احسن طریقے سے انجام دینے کی خاطر لیا گیا ہے۔

جناب ملا عبدالغنی برادر کی تعیناتی سے امارت اسلامیہ کی مذاکراتی ٹیم امریکی فریق کیساتھ موجودہ گفتگو کو جاری رکھیں گے اوراس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئیگی۔

جناب ملا عبدالغنی برادر کی تعیناتی کیساتھ امارت اسلامیہ کے مختلف فوجی اور سول اداروں میں چند مزید افراد کی تقرریاں بھی ہوئی ہیں،تاکہ موجودہ جہادی سلسلہ اور اسی طرح سیاسی جدوجہد احسن طریقے سے پیشرفت کرسکے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے