الخندق آپریشن کے سلسلے میں فاریاب وروزگان صوبوں میں امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں پر حملہ ودھماکہ ہوا۔

تفصیل کے مطابق بدھ کے روز دس بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع قیصار کے شاخ بازار کے علاقے میں آپریشن کرنے والے دشمن پر بم دھماکہ ہوا، جس سے امریکی ٹینک تباہ اور اس میں سوار غاصبین ہلاک وزخمی ہوئے۔

دوسری جانب ضلع المار کے ضلعی مرکز پر بدھ کے رات دس بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے 3 فوجی ہلاک، جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

ضلع گرزیوان سے اطلاع ملی ہے کہ غلبیان کے علاقے میں ایک جنگجو ( سعادت ولد جمعہ ) نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالا۔

صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر سے اطلاع ملی ہے کہ منگل کے روز شاہ منصور کے علاقے میں مجاہدین نے امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں پر حملہ کیا، عینی گواہوں کے مطابق حملے کے نتیجے میں 9 امریکی ہلاک وزخمی ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے