صرف ساہیوال نہیں ملک بھر میں ہونے والے جعلی مقابلوں کے حوالے سے جے آئ ٹی بنائ جائے

ملکی سطح پر تحقیق کر کے بے گناہ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

آئندہ کے لیے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی جائے

صرف جعلی مقابلے نہیں جعلی چھاپے مار کر اداروں کی ساکھ اور شخصیات کی عزت خاک میں ملانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے

اسلام آباد(19جنوری2019ء)ساہیوال سانحہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے,صرف ساہیوال نہیں ملک بھر میں ہونے والے جعلی مقابلوں کے حوالے سے جے آئ ٹی بنائ جائے,ملکی سطح پر تحقیق کر کے بے گناہ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے,آئندہ کے لیے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی جائے,صرف جعلی مقابلے نہیں جعلی چھاپے مار کر اداروں کی ساکھ اور شخصیات کی عزت خاک میں ملانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق,مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا-انہوں نے کہا کہ ساہیوال کا دلخراش واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے-اب وقت آ گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی طے کی جائے-انہوں نے کہا کہ صرف ساہیوال ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں ہونے والے جعلی پولیس مقابلوں اور جعلی چھاپوں کی تحقیق کے لیے جے آئ ٹی تشکیل دی جائے اور ایسے تمام مقابلوں اور چھاپوں کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ صرف جعلی مقابلے نہیں بلکہ جعلی چھاپوں کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے-انہوں نے کہا بعض اہلکار محض ذاتی عناد کی بنیاد پر جس طرح بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کے چراغ گل کرتے ہیں اسی طرح جعلی چھاپے مار کردینی اداروں کی ساکھ اور شخصیات کی عزت خاک میں ملا دیتے ہیں اس لیے اب اس اندھیر نگری کو ختم ہونا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے