فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق واپسی کے لیے جاری مظاہروں کے دوران صہیونی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم تیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں تین درجن کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو صحافی، طبی عملے کے تین امدادی کارکن اور دیگر عام شہری شامل ہیں۔ صہیونی فوج کی طرف سے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین ایمبولینسیں‌ بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں دو ہلال احمر اور ایک میڈیکل ریلیف کمیٹی کی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرق میں جاری احتجاج کے دوران اب تک 270 فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے