جارح امریکی وکٹھ پتلی فوجوں اور سپیشل فورس اہلکاروں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار اور غزنی صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے کمہ زاوی کے علاقے میں جارح امریکی فوجوں اور سپیشل فورس اہلکاروں نے داعش کے خلاف مجاہدین کی فرنٹ لائن پر چھاپہ مارا اور صلیبی و کٹھ پتلی دشمن پر مجاہدین کی نصب کردہ بموں کے شدید دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 12 سپیشل فورس اہلکار ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ بزدل دشمن نے معمول کے مطابق عوامی آبادی پر شدید انتقامی بمباری کی،جس کے نتیجے میں 5 مکانات تباہ ہوئے۔الحمدللہ تمام مکانات خالی تھے،اس لیے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب اتوار کےروز دوپہر کے وقت ضلع بٹی کوٹ کے فارم دو کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

صوبہ غزنی سے اطلاع ملی ہےکہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب عشاء کے وقت صدر مقام غزنی شہر کے شہباز کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک ہوئے اور ساتھ ہی رات گئے ضلع دہ یک کے لغوات کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین کے حملے کے دوران 3 فوجی مارے گئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز مغرب کے وقت ضلع شلگر کے چیغارو کے علاقے میں فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے اور ساتھ ہی نانی کے مقام پر فوجی کاروان پر حملہ کیا، جس میں دو فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

واضح رہےکہ سنیچر کےروز ضلع آب بند کے سرفراز قلعہ کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو تاج محمد ولد نور محمد نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے