مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ نے ادھمپور ، کورٹ بلوال، کٹھوعہ اور بیرون ریاست جیلوں ٍمیں بند پاکستانی قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جارہے سلوک کے سلسلے میں دہلی میں مقیم پاکستانی سفیر اور بشری حقوق سے وابستہ تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان قیدیوں کی حالت زار کا از خود مشاہدہ کریں کہ کس طرح انہیں جسمانی اور روحانی اذیتوں سے دوچار کیا جارہا ہے ۔لیگ بیان کے مطابق جیلوں سے خصوصاََ پاکستانی اسیروں کے بارے میں جو خبریں موصول ہورہی ہیں وہ نہایت ہی دلخراش ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ ان پاکستانی اسیروں کو جو پچھلے تقریباََ دس پندرہ برسوں سے مقید ہیں اور جنہیں کچھ مہینے قبل سینٹرل جیل سرینگر سے اُدھمپور، کورٹ بلوال، کٹھوعہ اور دوسرے جیلوں میں منتقل کیا گیا ، کو  پہلے ہی دن سے تنگ و تاریک سیلوں میں بند رکھا گیا ہے بلکہ جیل مینول کے مطابق جو چیزیں یہ اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں مثلاََ کپڑے، کتابیں، کھانے پینے کی اشیا وغیرہ ان سب چیزوں سے انہیں محروم رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے