المناک اطلاع ملی ہےکہ صوبہ خیبرپشتونخوا کے مایہ ناز اور جید عالم دین شیخ التفسیر والحدیث حضرت مولینا حمداللہ جان صاحب عرف ڈاگی مولینا صاحب طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون
امارت اسلامیہ موصوف کی وفات کو امت مسلمہ اور خاص کرہمارے خطے کے لیے ایک عظیم اور ناقابل تلافی ضائع سمجھتی ہے۔
مرحوم مولینا صاحب اعلی علم کے حامل اور بیشتر علماء کرام حتی مشائخ عظام کے استاد رہ چکے تھے، امارت اسلامیہ کے داعیہ کے محکم حامی تھے،جن کی وفات سے تمام علمی ماحول میں ماتم مچ گیا ہے۔
امارت اسلامیہ مرحوم مولینا صاحب کی وفات کی مناسبت سے مولینا صاحب کے خاندان، دوستوں، متعلقین، شاگردوں اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتی ہے۔
اللہ تعالی مرحوم مولینا صاحب کو جنت الفردوس اور عزیزواقارب اور پسماندگاں کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
امارت اسلامیہ افغانستان
06/ جمادی الاول 1440 ھ بمطابق 12/ جنوری 2019ء