سعودی حکومت کی جانب سے 583 پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے سعودی عرب سال 2019ء کے لیے 583 پاکستانی طلبہ کو بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی سطح کے پروگرامز کے لیے سکالر شپس کا اجراء کرے گا۔ ان میں صحت اور میڈیسن کے شعبوں کے علاوہ مخصوص علوم کی تعلیم بھی شامل ہے۔یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال اگست میں بھی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے اعلان کیا تھا کہ سعودی یونیورسٹیوں کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے رواں سال پچاس سکالر شپس دی جا رہی ہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے سینٹ چیئرمین محمد صادق سنجرانی کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفارت خانے میں تعینات کلچرل اتاشی ڈاکٹر علی حوثوی بھی موجود تھے۔

نواف المالکی کے مطابق سکالر شپس حاصل کرنے والے پاکستانی سٹوڈنٹس کے سعودی مملکت میں تعلیم اور رہائش سے متعلق تمام اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی‘ جبکہ اگلے سال پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے سکالر شپ کی تعداد دُْگنی کر کے 100سکالر شپس کا اجراء کیا جانا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستانی عوام کی ترقی اور پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے سکالر شپس کے اجراء پر سعودی حکومت کا بہت شکریہ ادا کیا گیا تھا۔ انہوں نے بلوچستانکے سٹوڈنٹس کو بھی سکالر شپ سکیم میں شامل کرنے کو بہت احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ اور گرم جوشی پر مبنی تعلقات پر ہمیشہ سے فخر رہا ہے‘ ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں جس میں سب سے بڑا عنصر مذہب اور ثقافت کا اشتراک ہے۔دونوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ سعودی عرب کا عالمی اور علاقائی تحفظ کو یقینی بنانے میں بہت اہم کردار ہے۔اس کے علاوہ سعودی فرمانرواؤں کی جانب سے اسلام اور مْسلم اْمّہ کی خدمت اور بہتری کے لیے اْٹھائے جانے والے اقدامات بھی قابلِ تحسین ہے۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حقیقت پسندانہ وِژن کے باعث مستقبل میں اتحاد بین المْسلمین کو مزید تقویت مِلے گی۔ اس موقع پر اْنہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید خوشگوار اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں سعودی سفیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے