الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سمنگان اور بلخ صوبوں میں چوکیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ سمنگان ضلع درہ صوف کے چیچل کے علاقے میں واقع چوکی پر ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے لیس مجاہدین نے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح  اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 5 ہلاک جب کہ دیگر فرار اور مجاہدین نے تین کلاشنکوفیں، ایک توپ اور کافی مقدار میں مختلف النوع گولہ بارود وغیرہ غنیمت کرلی۔

دریں اثناء صوبہ بلخضلع چاربول کے گورتپہ کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا، جو چار گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد چوکی فتح اور وہاں تعینات جنگجو کمانڈر میراحمد خان ان کے نائب سمیت 11 اہلکار ہلاک ہوئے اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، پانچ عدد کلاشنکوفیں، ایک ہینڈگرنیڈ، دو عدد وائرلیس سیٹيں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی اور ساتھ ہی مجاہدین نے جوزجان –مزار شاہراہ پر واقع پولیس چوکی پر سنائیپرگن سے حملہ کیا، جس میں دو اہلکار مارے گئے۔

الحمدللہ مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے