صوبہ فاریاب کے لولاش، المار وقیصار اضلاع میں سات جنگجو وپولیس مجاہدین سے آملے۔
ذرائع کے مطابق ضلع لولاش میں پانچ پولیس وجنگجو ( سعد اللہ ولد سیف اللہ، سید حبیب اللہ ولد سید امیر، سید امین ولد سید حامد، دین محمد ولد نظر محمد اور محمد نعیم ولد عبد القیوم ) نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔
ضلع المار وقیصار سے اطلاع ملی ہے کہ جمعرات کے روز 2 جنگجو ( قطب الدین ولد محمد نعیم اور بھادر ولد حسن ) نے بھی مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے