دمشق : سال دو ہزار اٹھارہ میں خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں قریب بیس ہزار انسان مارے گئے۔ اس خانہ جنگی کا آغاز دو ہزار گیارہ میں ہوا تھا۔

مبصرین کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پچھلے برس وہاں سب سے کم تعداد میں انسان ہلاک ہوئے۔ شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ان تقریباﹰ انیس ہزار سات سو انسانوں میں سے قریب ساڑھے چھ ہزار عام شہری تھے جن میں چودہ سو بچے بھی شامل تھے۔

دو ہزار سترہ میں شام میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تینتیس ہزار رہی تھی۔ مشرق وسطیٰ کی جنگ سے تباہ حال اس ریاست میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دو ہزار چودہ میں ہوئی تھیں جن کی تعداد 76 ہزار سے زائد بنتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے