آج 29/دسمبر2018ء کو چند ذرائع ابلاغ نے ایک جعلی خط نشر کی، جو امارت اسلامیہ کے نائب جناب مولوی محمدیعقوب مجاہد کو منسوب ہے۔ خط کو ایک رنگین صحفہ پر تحریر کیا گیا اور آخر میں  امارت اسلامیہ کے نائب کا نام اور فوٹو شاپ شدہ جعلی مہر کو نصب کردی گئی۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان جناب ذبیح اللہ مجاہد نے نشرشدہ خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے دشمن کا ایک ناکام اینٹلی جنس سازش اور جدوجہد تصور سمجھا اور اس خط کی شدید الفاظ میں تردید کی۔ انہوں نے الامارہ ویب سائٹ کو بتایا کہ ” دشمن نے امارت اسلامیہ کے نائب جناب مولوی محمد یعقوب مجاہد کو منسوب جعلی خط نشر کی،اسے کوئی اہمیت نہ دے، یہ دشمن کی ناکام اینٹلی جنس کوشش ہے اور اس کا کوئی حقیقت نہیں ہے”۔

دشمن کے اینٹلی جنس عناصر نے اس قبل بھی اس طرح کوششیں کی ہیں۔ امارت اسلامیہ کے رہنماؤں کے نام سے جعلی خطوط اور چند خودساختہ جعلی ویڈیو کو مرتب کرکے نشر کی ہیں ۔دشمن اس  طرح جعلی اعمال سے عام اذہان کو تشویش میں مبتلا کرنا چاہتا ہے،جس سے اپنی شکست اور  رسوائی پر پردہ پوشی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے