طلبہ المرابطون عصری پشاور کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ تقریری مقابلہ کا انعقاد جامع مسجد اقصیٰ پشاور صدر میں کیا گیا ۔ مقابلہ میں صوبہ بھر سے چودہ مقرین نے حصہ لیا ۔ مقررین کی حوصلہ افزائی کے لئے پشاور کے جید علما کرام ، سیاسی ، سماجی ، صحافی ، وکلا ،ڈاکٹر ، سکول ، کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ و پروفیسراور طالب علموں نے شرکت کی مہمان خصوصی حضرت اقدس صوفی محمد امجد صاحب دامت برکاتھم ( خلیفہ مجاز حضرت اقدس مولانا عبدالغفار صاحب کبیرہ والا) جبکہ دیگر مہمانان میں مفتی جلال الدین حقانی مہتم جامعہ صدیقہ پشاور ، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر پیرشکیل اختر صاحب ، جنرل سیکرٹری ختم نبوت موومنٹ خیبر پختون خواہ مولانا بلال ، مولانا خلیل الرحمن اور مولانا عزیز الرحمن شامل تھے ججز کے فرائض جناب احسان اللہ ڈاریکٹر سین میڈیا پروڈکشن ، حضرت بلال پرنسپل بولان ماڈل سکول، مولانا نفیس الدین چترالی خطیب جامع مسجد لاہور اڈہ پشاور نقابت کے فرائض رضوان اللہ خان نے سرانجام دیئے ۔ موضوع شوق شہادت ہونے کی وجہ سے مقررین نے ایسا پر اثر ماحول بنا دیا کہ تمام مہمانان گرامی پروگرام کے آخر تک لفظوں کے سحر میں محو رہے ۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی حضرت اقدس صوفی محمد امجد صاحب دامت برکاتھم نے اپنے دل سوز آواز میں ہدیہ نعت مقبول پیش کرنے کے ساتھ ساتھ درودشریف کے فضائل پر بات کی الحمدللہ حضرت ماہانہ دوارب درود شریف کا تحفہ سرور کونین ﷺ کے دربار میں پیش کرتے ہیں ۔ مفتی جلال الدین حقانی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج امت مسلمہ اس عظیم فریضہ کو بھول چکی تھی اس پر لب کشائی کرنا ایک عار سمجھا جاتا تھا جبکہ شوق شہادت مومن کی ایمان کا حصہ ہے آج کی اس محفل سے اور ان طالب علموں کے انداز بیان سے جزبہ جہاد کا تازہ ہونا ایک فطری عمل ہے ہمیں اس جماعت کے ساتھ نہ صرف تعاون کرنا چاہیئے بلکہ فضائل جہاد کی تعلیم ہر مسجد ، مدرسہ اور دیگر جگہوں پر شروع کرنا چاہیئے اور اس موضوع پر تقریر کے ساتھ ساتھ تحریری مقابلے کا انعقاد بھی کرنا چاہیئے ۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر پیرشکیل اختر صاحب نے طلبہ المرابطون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں شرکت کر کے دلی خوشی واطمینان نصیب ہوا ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کے لئے اس طرح کے پروگرام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اللہ رب کریم مزید ترقی عطا کرے ۔ بعد از طلبہ المرابطون عصری پنڈی ، ہزارہ اور آزاد کشمیر کے منتظم بھائی عنایت الرحمن ہزاروی نے شعبہ کا تعارف پیش کیا ۔ نتائج کا اعلان بولان ماڈل سکول کے پرنسپل حضرت بلال نے کیا اول پوزیشن پاکستان سکول آف ایجوکیشن پشاورکے محمد احمد جلال ولد جلال الدین نے حاصل کی ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج مردان کے حزب الرحمن ولد فضل اللہ نے حاصل کی ، تیسری پوزیشن الف ثانی ایجوکیشن سسٹم صوابی کے ذالقرنین ولد اسرار نے حاصل کی۔ ان کے علاوہ پوزیشنوں کی ترتیب کچھ اس طرح ہے۔ چوتھی کاشف جواد ولد صفدر شاہ آئی ایم ایس پانچویں محمد زبیر ولد غلام مرتضیٰ رضوی انسٹیٹویٹ اف میڈیکل سائنس چھٹی عمر علی ولد قربان علی یو سی بی یونیورسٹی پشاور چھٹی محمد طیب ولد گل اکبر بولان ماڈل سکول ساتویں زرک خان ولد احسان اللہ ایم سی سی ایم آٹھویں محمد ہادی ولد روح الامین یونیورسٹی آف پشاور نویں محمد ابوبکر ولد محمد فاروق آئی جی این آئی ٹی ایی گروپ اف کالج دسویں محمد ابراہیم ولد نور محمد اقرا بیت القرآن گیارویں محمد طارق ولد گل امین شاہ سنان ماڈل سکول بارویں ارشد خان ولد سرفراز ڈی آئی ٹی تیرویں سلمان خان ولد ظفر خان سنان ماڈل سکول مقررین میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے نے القضیب تلوار کا ماڈل صوفی امجد صاحب کے دست سے وصول کیا اسی طرح دوم اور سوم پوزیشن ہولڈر کو ٹیپو تلوار کا ماڈل بھی حضرت کے دست سے وصول کیا گیا ، ججز کو مفتی جلال الدین حقانی نے امیر محترم کے کتب کا تحفہ پیش کیا ۔ پروگرام کے اختتام پر القلم کے صحافی سعود عبدالمالک نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا اور بھائی حسن صیاد کو اس کامیاب پروگرام مبارک باد دی اورکہا کہ المرابطون کے اس پلیٹ فارم پر تمام جماعتوں کے اکابرین کو جمع کرنا اور آخر تک شامل رہنا صیاد بھائی کے اخلاص کا نتیجہ ہے آخر میں صوفی امجد نے رقت آمیز دعا میں امیر محترم مولانا مسعود ازہر کی حفاظت ، ترقی ، استقامت جماعت کی کامیابی و کامرانی کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ حالت زار پر اللہ سے التجا و مناجات کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے