الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ، پروان، غزنی، کاپیسا اور میدان صوبوں میں جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا۔
تفصیل کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ بلخ ضلع چمتال کے روزگانی کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لیس مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سےچوکی فتح اور وہاں تعینات شرپسندوں میں سے 8 ہلاک جب کہ ایک گرفتار اور مجاہدین نے دو ہیوی مشین گنیں، پانچ کلاشنکوفیں اور کافی مقدار میں مختلف فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔
رپورٹ کے مطابق منگل کےروز شام کے وقت صوبہ غزنی ضلع قرہ باغ کے باران قلعہ کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جس میں دو اہلکار ہلاک جب کہ متعد دزخمی ہوئے اور ساتھ ہی ضلع شلگڑ کے چاردیوار کے علاقے میں واقع محصور فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے ، جب کہ ضلع گیلان کے پردل گاؤں کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو محمد رسول نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار اور ایک کلاشنکوف بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔
صوبہ میدان سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز دوپہر سے قبل ضلع سیدآباد کے سپین کلینک کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 3 ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے اور سہ پہر کے وقت شیخ آباد بازار کے قریب مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔
دوسری جانب بدھ کےروز صبح کے وقت مجاہدین نے صوبہ پروان ضلع بگرام میں ملکی سطح پر جارح امریکی فوجوں کے سب سے بڑدے اڈے بگرام ایئربیس پر میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر صلیبی دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے اور بیس میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔
اسی طرح منگل اور بد ھ کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے انارجوئے کے علاقے میں واقع چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔