تحریک حریت اور محاذ آزادی نے ترال جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کے غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی دینے والے یہ نوجوان قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی ہدایت پر تنظیم کے ضلع سیکریٹری غلام محمد ہرہ نے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوجوان اسلام کے غلبے اور جموں کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قربانی دینے والے یہ نوجوان قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان جوانوں کے خون کی آبیاری کرکے تحریک آزادی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پوری یکسوئی کے ساتھ تحریک آزادی کی جدوجہد کا ساتھ دیں ۔محاذآزاد ی کے صدر محمد اقبال میر نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ خون خرابے سے کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تیس برسوں سے حکومت کشمیر میں مزاحمتی تحریک کو ختم کرنے کے لئے ہر کوئی حربہ آزما رہی ہے لیکن کچھ حاصل نہیں کیا جاسکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے