کٹھ پتلی فوجوں کے ٹینک پر صوبہ غزنی کےصدرمقام میں دھماکہ ہوا، جب کہ ضلع دہ یک میں گشتی پارٹی پر حملہ کیا گیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز سہ پہر کے وقت غزنی شہر کے شہباز کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی بکتربند ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے ایک ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پیر کےروز دوپہر کے وقت ضلع دہ یک کے لغوات کے علاقے میں فوجی مرکز کے قریب مجاہدین کے حملے میں دو فوجی مارے گئے۔